روپے کی اونچی اُڑان، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

Sep 26, 2023 | 17:49:PM
روپے کی اونچی اوڑان، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے، انٹر بینک میں آج ڈالر 1 روپے 11 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد امریکی ڈالر 290 روپے کی سطح سے نیچے آ گیا اور 289 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا ہے۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مزید سستا ہوگیا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 292 روپے ہوگیا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 100 انڈیکس 9 پوائنٹس اضافے سے 46402 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

چند دنوں سے انٹربینک میں روپیہ مسلسل تگڑا ہوتا جا رہا ہے جبکہ ڈالر کے کمزور ہونے کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں گذشتہ روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر 1 روپے 16 پیسے مزید سستا ہوگیا تھا جس کے بعد ڈالر 290 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

یہ بھی پڑھیے: سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کمی

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے کا ہوگیا جبکہ گذشتہ ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا تھا، 100 انڈیکس 64 پوائنٹس اضافے سے 46486 کی سطح پر ٹریڈ کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کے باعث انٹربینک میں ڈالر پانچ روپے نو پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ساڑھے تین روپے سستا ہوا۔

ڈالر کی غیرقانونی تجارت، ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کیخلاف اقدامات سے جہاں کرنسی مارکیٹ میں روپے کی ساکھ بحال ہوئی وہیں اس کا فائدہ اسٹاک مارکیٹ کو پہنچا۔