بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں شدت، گوجرانوالہ سے مزید 51 ملزمان پکڑے گئے

Sep 26, 2023 | 09:48:AM
بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں شدت، گوجرانوالہ سے مزید 51 ملزمان پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال)ملک بھر میں چوروں کیخلاف آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے، گیپکو ریجن میں مزید51 بجلی چورپکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں بجلی چوروں کو 40 لاکھ سے زائد کا جرمانہ کیا جا چکا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کی تعداد 1025 تک پہنچ گئی ہے جن کو 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے جرمانے کیے جا چکے ہیں ،گیپکو چیف کا کہناہے کہ 7ستمبر سے لیکر اب تک گیپکو سرویلنس ٹیموں کے چھاپوں کے نتیجہ میں ریجن کے1025 بجلی چوروں کو9 کروڑ24لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے، 45 زمیندار،8انڈسٹریل، 33کمرشل اور943 گھریلو صارفین ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے قابو آ گئے۔

چیف ایگزیکٹو گیپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چور ملزمان کے کنکشنز منقطع کر کے ایف آئی آرز درج کروا دی گئی،بجلی چور اور بجلی کے واجبات ادا نہ کرنے والے دونوں ہی ملکی معیشت کیلئے دیمک کی طرح ہیں ان دونوں کا بوجھ بھی دوسرے صارفین کو اُٹھانا پڑتا ہے،ان کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، گیپکو چیف کا صارفین سے کہنا تھا کہ اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور بجلی چوروں کے خلاف جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں،شہری ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں،بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی معزز صارفین کو بجلی کی سستی، معیاری اورمسلسل فراہمی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ 2023میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج بھارت روانہ ہو گی