’’دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت‘‘  نعمان اعجاز سوشل میڈیا پرتنقید کا شکار

Sep 26, 2022 | 12:46:PM
سکرین شاٹ
کیپشن: نعمان اعجاز سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ کیوں بنے؟
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز اس وقت سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے اور نئے ابھرتے ہوئے اداکار زاویار نعمان کو گزشتہ روز کینیڈا میں منعقد ہونے والے ایوارڈ شو بہترین سینسشن اداکار  کا ایوارڈ ملنے پر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ یہ تنقید انہیں اپنے ایک پرانے انٹرویو میں پاکستانی ایوارڈ شوز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کی وجہ سے کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایوارڈ شو میں شامل ہونے کے حوالے سے نعمان اعجاز کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’میں ایوارڈ شوز میں نہیں جاتا، اگر کبھی چلا بھی گیا تو مجھے بلیک میل کرکے لےجایا جاتا ہے‘‘ ۔ان کے مطابق  ایوارڈ شوز میں میرٹ کے بجائے اقرباپروری کا راج قائم ہوتا ہے، ٹیلنٹ کی قدر نہیں کی جاتی، انہیں ایوارڈ دیا جاتا ہے جن کے سوشل میڈیا پر فالور ززیادہ ہیں، اس لیے مجھے ایوارڈ شوز میں جانا پسند نہیں۔

اب حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں زاویار نعمان کو بیسٹ سینسیشن کا ایوارڈ ملا، انہوں نے اپنے  سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے یہ ایوارڈ اپنے والد کا خواب قرار  دیا جس کی وجہ سے   ٹرولر نعمان اعجاز کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں ان کے مطابق زاویار نعمان کو ان کے والد نعمان اعجاز کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو حقیقی ٹیلینٹ کے ساتھ ناانصافی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف  حماد اکبر خان نے لکھا کہ ’’ زاویار کو  یہ ایوارڈ صرف اس لیے ملا ہے کہ کیونکہ وہ نعمان اعجاز کے بیٹے ہیں  اگر ایوارڈ  کی بات کی جائے تو اس میں پرانے اداکار پہلے شامل ہونے چاہیے جن میں یمنیٰ زیدی ، سجل علی، عمران اشرف اور بھی دوسرے اداکار شامل ہیں کیونکہ ان کے کریئر کا آغاز چھوٹے کرداروں کے ساتھ کیا ہیں اور آج وہ مین رول ہمیں سکرین پر نظر آ تے ہیں،لیکن زاویار نے اپنے کیر ئیر کا آ غاز ہی بنیادی کردار سے کیا   ‘‘

اسی طرح ایک صارف لکھتی ہے کہ ’’ اپنے پسندیدہ لوگوں کو خوش کرتے رہو‘‘۔

ایک صارف نے تو یہاں تک کہ رہا ہے کہ ’’ لو بھائی پاکستان میں بھی شروع ہو گیا ایوارڈ خریدنا، کس بات پر ایوارڈ ملا ہے انہیں ‘‘۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا  کہنا تھا کہ ’’یہ تو بالی ووڈ میں ہوتا تھا لیکن اب پاکستان میں بھی نیپوٹزم شروع ہو چکا ہے لیکن ابھی تک کسی نے اس کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان نہیں کیاََ‘‘

واضح رہے کہ اداکار زاویار نعمان پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے ابھرتے ہوئے اداکار ہے جنھوں نے اپنے کرئیر کا آ غاز مرکزی کرادار ادا کرنے سے شروع کیا ان کے مشہور ڈراموں میں’ قصہ مہر بانو کا‘سنگ ماہ اور ان دنوں وہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ ڈرامہ بخت آور میں بھی مرکزی کرادار ادا کرتے نظر آ ہے ہیِں۔

یاد رہے کہ سینئر اداکار نعمان اعجاز جو اپنی ہرفن مولا اداکاری کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں، اکثر و بیشتر ایواڈز شو کو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں ۔