2023 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دینگے: شہباز شریف 

Sep 26, 2021 | 19:15:PM
صدر ن لیگ، شہبازشریف، پی ٹی آئی، سیاست، دفن،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ 2023 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،ہمارا مطالبہ ہے 2023 میں بھی شفاف اور آزاد الیکشن کرانا ہونگے،ہمارا مطالبہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ سمیت تمام اداروں سے ہے۔
راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں،راولپنڈی کینٹ7 ،چکلالہ 5 ، واہ کینٹ8 ، ٹیکسلا میں 3 سیٹیں حاصل کیں،کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن انتہائی شفاف ہوئے، کہیں سے دخل اندازی نہیں ہوئی،انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے 2023 میں بھی شفاف اور آزاد الیکشن کرانا ہونگے،ہمارا مطالبہ الیکشن کمیشن اور عدلیہ سمیت تمام اداروں سے ہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ 2023 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،آج سواتین سال بعد لوگوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں ، سوا تین سال پہلے ایک سلیکٹڈوزیراعظم کولگاکر پاکستان کو تباہ کیاگیا،انہوں نے کہاکہ ن لیگ سی پیک لائی تو تحریک انصاف نے اس پر شدید تنقید کی،ن لیگ کے پانچ سال میں پاکستان کی تقدیر بدلنے جا رہی تھی،ن لیگ کا چوتھا دور پاکستان کو ترکی کے ہم پلہ کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:  اداکار عامر خان اور کرن راؤ بیٹے کی خاطر پھر سے ایک ہوگئے۔۔
صدر ن لیگ نے کہاکہ آج مہنگائی کا حال دیکھ لیں، آج غریب آدمی کو دوائی نہیں ملتی، آج اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،بجلی ،تیل اور گیس آسمان سے باتیں کررہے ہیں،بجلی کے بل آسمانی بجلی بن کر عوام پر حملہ کررہے ہیں،سلیکٹڈابھی بھی یہی کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے،آپ نے پاکستان کو معاشی طور پر برباد کردیا ہے،دنیا میں پاکستان کی کوئی عزت نہیں رہی،قرضے لے کر پاکستان کو بدحال کردیا ہے،اب بھی کہتے ہو گھبرانا نہیں ہے،اگر ملک میں آج تحریک کا جواز بن چکا ہے تو وہ مہنگائی ہے،آپ کو مہنگائی کیخلاف اٹھنا ہو گا اور حکومت کیخلاف نکلنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کو دریا برد کرنا ہوگا اس سے پہلے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے،ڈالر کی قیمت آئے روز بڑھ رہی ہے،170 روپے پر پہنچ چکا ہے،دوائیوں کے نام پر پہلے ہی اربوں روپے کا ڈاکہ پڑچکا ہے،ہمارے دور میں سستے بازاروں میں آسانی سے آٹا ملتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کے شادی کے دعوے پر مبینہ شوہر کا اہم بیان بھی سامنے آ گیا