پیپلز پارٹی بہانے بنا کر انتخابات سے بھاگ رہی ہے؟

Oct 26, 2023 | 09:31:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پیپلز پارٹی بہانے بنا کر انتخابات سے بھاگ رہی ہے؟ ریحان طارق کے سوال پر سید حسن مرتضیٰ بُرا مان گئے-

پروگرام’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق کہتے ہیں کہ موجودہ سیاسی تصادم کے ماحول میں متعدد سیاسی اکابرین سیاسی مفاہمت اور بین الجماعتی اشتراک عمل کی تجویز دیتے رہے ہیں لیکن ماضی میں کسی سیاسی جماعت کی طرف سے اس بارے میں کھل کر بات نہیں کی گئی تھی۔لیکن اب کچھ عرصے سے صدر عارف علوی اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی مفاہمت کرانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں سیاسی حالات ،نواز شریف کی واپسی اور مینار پاکستان پر دیا گیا بیانیہ ،مولانا فضل الرحمن کے حالیہ بیانات اور ملاقاتیں یہ وہ سب کڑیاں ہے جو مستقبل کے منظر نامے میں مفاہمتی خبروں کو مضبوط کر رہی ہیں ۔ گزشتہ روز دو اہم ملاقاتیں ہوئی ۔ایک ملاقات محمد علی درانی کی مولانا فضل الرحمن سے محمد علی درانی کی تھی اور دوسری ملاقات اس کے فورا بعد مولانا اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہوئی ۔محمد علی درانی اور پی ڈی ایم سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے جو اعلامیہ جاری ہے اس میں تو یہ بتایا گیا ہے کہ محمد علی درانی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی۔اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ کے انتخابات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔لیکن یہ اصل کہانی نہیں ہے ۔اطلاعات ہیں کہ اس ملاقا ت میں سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے قومی مفاہمت کے ایجنڈے پرکردار کی حامی بھرلی۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں میں رابطوں اور مفاہمتی ایجنڈے پر اتفاق رائے پر کام ہوگا۔ قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی سے بات چیت کا بھی امکان ہے اور پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کر چکی ہے۔یہ خبر اس لیے بھی سچ محسوس ہوتی ہے کہ کچھ روز سے مولانا سب سے الگ ہی چل رہے ہیں۔وہ پہلے بھی مفاہمت کو توقویت دینے والے دو بیانات دے چکےہیں ۔ایک بیان میں انکا یہ کہنا سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے لیے گنجائش پیدا کرنی چاہیے‘ معنی خیز تھا۔جب کہ اس پہلے دیے گئے بیان میں تو وہ تحریک انصاف کے حق میں اشاریوں کنایوں میں واضع موقف دیتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ اگر ایک کا مد مقابل بند ہو تو مقابلہ کیسا۔دیکھیے یہ ویڈیو 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: