ڈالر پھرمہنگا،قیمت میں حیران کن اضافہ

Oct 26, 2022 | 17:29:PM
ڈالر پھرمہنگا،قیمت میں حیران کن اضافہ
کیپشن: ڈالر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے مہنگاہوکر 224.40 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 4.05 روپے اضافے سے 224.70 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 7 روپے مہنگاہوکر 259.50 روپے پر پہنچ گیا،امارتی درہم 30 پیسے اضافے سے 64.30 روپے کا ہوگیا،سعودی ریال 50 پیسے اضافے سے 59.60 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب  ڈالر 2 روز نیچے آنے کے بعد آج پھر اڑان  بھر لی جبکہ پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے۔

 آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 219 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔