نلکے سے آنے والے پانی میں آگ ؟

Nov 26, 2020 | 16:08:PM
نلکے سے آنے والے پانی میں آگ ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پانی اپنی کیمیائی خصوصیات کی وجہ سے آگ کا دشمن بھی کہلاتا ہے اور دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں، لیکن جو مناظر ہم آپ دیکھانے جا رہے ہیں وہ آپ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیں گے۔

جی ہاں! چین میں ایک شہری نے گھر کے نلکے سے آنے والے پانی میں آگ لگا کر سب کو حیران کردیا اور اس حقیقت کو بھی غلط ثابت کیا کہ پانی میں آگ نہیں لگ سکتی۔تفصیلات کے مطابق  اصل ماجرہ کچھ یوں ہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔یہ واقعہ چینی صوبے لیالننگ کے شہر پانجن میں پیش آیا، جہاں ایک شہری نے نلکے سے بہنے والے پانی میں لائٹر کی مدد سے آگ بھڑکا کر دکھائی، مذکورہ شہر میں اس طرح کے واقعات 2018 سے پیش آرہے ہیں۔

لیکن ویڈیو وائرل ہونے پر حکومت حرکت میں آئی اور واقعے سے متعلق تحقیقات کے لیے علاقے میں پانی کی فراہمی روک دی، ابتدائی رپورٹ میں پتا چلا کہ قدرتی گیس پانی کی سپلائی میں شامل ہوگئی تھی جس سے سو سے زیادہ گھر متاثر ہوئے۔ یہی وجہ تھی کہ پانی میں آگ پکڑنے والے کیمیائی ذرات شامل ہوگئے۔ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 سال سے اس کے برتن نلکے کے پانی کے باعث چکنے اورلیس دار ہوگئے ہیں، لیکن اس پانی میں کسی قسم کا کوئی بدبو نہیں ہوتی تھا۔