سابق صوبائی وزیر مراد راس نے آب دیدہ ہو کر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

May 26, 2023 | 20:01:PM
سابق صوبائی وزیر مراد راس نے آب دیدہ ہو کر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر مراد راس نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، وہ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئےرو پڑے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر تعلیم پنجاب اور پی ٹی آئی کے اہم رکن مراد راس نے عمران خان اور تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدھر ہم آج بیٹھے ہیں ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ایسے بھی بیٹھے ہوں گے، ہم سب کا ملک ہے، سب نے یہاں ہی رہنا ہے، لڑائی سے کبھی بھی ملک بہتر نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جب لاہور شفٹ ہوئے تو ان سے چڑے مشیروں نے اس حالت تک پہنچایا، انہیں مشیران کی وجہ سے ہی یہ سب کچھ ہوا، 9 مئی کو جو ہوا اس کی مذمت جتنی کی جائے اتنی ہی کم ہے، جو کام عوام کیلئے ہو رہے تھے ہم نے کبھی بھی ان کو روکنا نہیں چاہا، جو ہمارے جیسی ذہنیت رکھتے ہیں وہ ہمارے پاس آئیں، ہمارے دروازے سبھی کیلئے کھلے ہیں، 9 مئی کی پی ٹی آئی تشدت شدہ ریاست کو نہیں مانتے، ہم نے ایک جیسی ذہنیت کے حامل لوگوں کا گروپ بنایا ہے تا کہ ملک کی فلاح اور ترقی کیلئے کام کر سکیں۔

@24newshdofficial #24news #imrankhan #muradrass #fyp #fypシ #foryou #foryoupage #viral #trending ♬ original sound - 24newshdofficial

سابق وزیر تعلیم نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی سے راہیں جدا کروں گا، لیکن آج خان اور تحریک انصاف کو خیر آباد کہتا ہوں، وہ علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔