سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری، پشاور میں پہلی بار نائٹ ٹورزم کا انعقاد

Mar 26, 2024 | 11:30:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور )پشاور میں پہلی بار نائٹ ٹورزم کا انعقاد ہونے جارہاہے ، جس میں عوام کو پشاور کے تاریخی مقامات کی سیر سمیت مقامی پکوان اور موسیقی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پشاورمیں پاک فوج کے تعاون سے" آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ "اور "ٹوور دا پشاور" کی جانب سے "بار نائٹ ٹورزئم" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

 اس ایونٹ میں عوام کو پشاور کے تاریخی مقامات کی سیر سمیت مقامی کوزین اور میوزیک سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، نائٹ ٹورزئم کے آغاز سے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے شعبے کو مزید تقویت ملے گی۔
 خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے تاریخی ورثے کی حفاظت کیلئے قصہ خوانی بازار کی تعزین و آرائش کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔
پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے تاریخی مقامات کی دوبارہ تعزئین و آرائش کے حوالے سے خیبر ٹریل کے متعدد مقامات پر کام شروع کر چکی ہے جس میں مشن ہسپتال چیپل ، علی مسجد فورٹ وغیرہ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تھانہ بھکر میں8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار

 پاک فوج کا خیبرپختونخوا کے تاریخی مقامات کی بقاء اور انکی سیاحت کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔