پولیس کا’ وکھڑی ٹائپ ‘کا فیصلہ،شوہر دو بیویوں میں تقسیم،نئی بحث شروع 

Mar 26, 2022 | 18:15:PM
بہار، شہری، دو بیویاں، ہمراہ،  پولیس سٹیشن
کیپشن: بہار کا شہری اپنی دو بیویاں کے ہمراہ  پولیس سٹیشن پر بیٹھا ہے (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت  کی ریاست بہار میں ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے ،آپ نے جائیداد ، زمین ، گھر وغیرہ کی تقسیم کے بارے میں سنا ہوگا ، لیکن آپ نے کبھی شوہر کی تقسیم کے بارے میں نہیں سنا ہو گا، لیکن بھارتی ریاست بہار میں حیران کن طور پر  ایک شوہر کو دو بیویوں کے درمیان تقسیم کر دیا گیا اور  یہ معاملہ پنچایت نے نہیں حل کیا بلکہ پولیس نے اسکا فیصلہ کیا ۔پولیس کا یہ فیصلہ ہر جانب موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کسی پنچایت یا آپسی رضامندی سے نہیں کیا گیا ہے ، بلکہ بہار کے علاقے پورنیہ  کی پولیس نے شوہر کو پندہ دن پہلی بیوی اور مہینے کے آخری پندرہ دن دوسری بیوی کے ساتھ رہنے کی ہدایت دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پورنیہ میں خاندانی تنازعات کو حل کرنے کیلئے بنے پولیس پریوار پرامرش کیندر نے جمعہ کو شوہر کو دو بیویوں کے درمیان بانٹنے کا انوکھا فیصلہ سنایا ۔ اس بندوبست کے بعد اب شوہر کو دونوں بیویوں کے ساتھ ہر مہینے پندرہ پندرہ دن رہنا ہوگا ۔ اطلاعات کے مطابق بھوانی پور تھانہ کے گوڈیاری کی رہنے والی ایک خاتون نے اپنے شوہر پر الزام لگایا تھا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہونے کے ساتھ چھ بچوں کا باپ بھی ہے ۔ خاتون نے شخص پر ورغلا کر دوسری شادی کرنے کا الزام لگایا تھا ۔ اس کا کہنا تھا کہ اب اس کا شوہر اس کو ساتھ نہیں رکھنا چاہتا ہے ۔پریوار پرامرش کیندر کے رکن دلیپ کمار دیپک نے بتایا کہ اس بات کو سن کر پولیس پریوار پرامرش کیندر بھی کچھ دیر کیلئے تذبذب میں پڑ گیا کہ اب کیا کیا جائے ۔ دونوں فریقوں کو سننے کے بعد کیندر کے ارکین نے فیصلہ کیا کہ شوہر کو دونوں بیویوں کو رکھنا ہوگا ۔ ساتھ ہی ان کے پورے اخراجات بھی برداشت کرنے ہوں گے ۔ کیندر نے اس کے ساتھ ہی دونوں بیویوں کو الگ الگ گھروں میں رکھنے کی بھی ہدایت دی۔پریوار پرامرش کیندر نے کہا کہ شوہر پندرہ دن پہلی بیوی کے ساتھ گزارے گا تو اگلا پندر دن دوسری بیوی کے ساتھ رہے گا ۔ اس فیصلہ پر شوہر اور دونوں بیویاں رضامند ہوگئیں اور خوشی خوشی اپنے اپنے گھر چلی گئیں ۔پورینہ پولیس پریوار پرامرش کیندر کا یہ فیصلہ ہر جانب موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: 131 میٹر بلند ٹاور سے14 سالہ لڑکےکے گرنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو