پاک بھارت بریگیڈ کمانڈر ز کی فلیگ میٹنگ

Mar 26, 2021 | 20:23:PM
پاک بھارت بریگیڈ کمانڈر ز کی فلیگ میٹنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان اور بھارت نے بریگیڈئیر کمانڈرز کی سطح کی فلیگ میٹنگ میں ڈی جی ایم اوز کے مابین ایل اوسی کے اوپر تعین شدہ اتفاق ِ رائے کے نکات پر عملدرآمد کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا ۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت بریگیڈ کمانڈر ز کی سطح کی فلیگ میٹنگ ہوئی ،فلیگ میٹنگ راولا کوٹ،پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر ہوئی۔ بیان کے مطابق بارڈر فلیگ میٹنگ کا مقصد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے مابین ایل اوسی کے اوپر تعین شدہ اتفاق ِ رائے کے نکات پر عملدرآمد کے لائحہ عمل کاجائزہ لینا تھا۔
یاد رہے کہ 25فروری کو پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے ایک دوسرے کے بنیادی معاملات اور تحفظات کو دور کرنے اور ایل او سی پر جنگ بندی پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
 دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے ہاٹ لائن رابطے کے قائم کردہ طریقہ کار پر تبادلہ خیال اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور دیگر تمام سیکٹرز کی صورتحال کا آزاد، اچھے اور خوشگوار ماحول میں جائزہ لیا تھا۔دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا تھا کہ کسی بھی طرح کی غیر متوقع صورتحال اور غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے موجودہ ہاٹ لائن رابطے کے طریقہ کار اور بارڈر فلیگ میٹنگز کا استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔پٹرولیم بحران: معاون خصوصی ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت