اشتہاری فلمو ں میں کام دینےکے بہانے دو لڑکیوں کی آبروریزی

Mar 26, 2021 | 12:25:PM
اشتہاری فلمو ں میں کام دینےکے بہانے دو لڑکیوں کی آبروریزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنو میں اشتہاری فلم میں ماڈلنگ کا کام دلانے کے نام پر شبھم عرف پریانش (ہمانشو سونی)نامی شخص پر دو لڑکیوں کی آبروریزی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ الزام ہے کہ اس نے انسٹاگرام کے توسط سے لڑکیوں کو گیسٹ ہاؤس بلایا اور وہاں ان کی آبروریزی کی ۔

بھارتی ذارئع ابلاغ کےمطابق  ایک لڑکی کی جب آبروریزی کی گئی تو اس نے بہرائچ کی رہنے والی اپنی دوست سے اس کا تذکرہ کیا ۔ پتہ چلا کہ وہ بھی کچھ دنوں پہلے اس شخص کا شکار بنی تھی ، لیکن شرم کی وجہ سے شکایت نہیں کر پارہی تھی ۔ مقامی پولیس نے دونوں لڑکیوں کی تحریر پر ایف آئی آر درج کرلی ہے اور ہمانشو سونی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس کےمطابق23 سالہ لڑکی جو ماڈل ہے ، اس نے اطلاع دی کہ اسکی اور اسکی دوست کی آبروریزی کی گئی ہے ۔ انسٹاگرام کے ذریعہ شبھم عرف پریانش ( ہمانشو ) نے ماڈلنگ کیلئے وراج کھنڈ میں واقع نیلانچل گیسٹ ہاؤس میں واقع میڈیا ہاؤس میں بلایا تھا ۔ یہاں اس کی آبروریزی کی گئی ۔ دونوں کی تحریر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں خواتین کو طبی معائنے کیلئے بھیج دیا ہے ۔ راجاجی پورم کا رہنے والا ہمانشو سونی اشتہاری فلموں کی شوٹنگ کا کام کرتا ہے ۔ اس کا لکھنو میں کرایہ پر رہنے والی لڑکی سے انسٹاگرام پر رابطہ ہوا ، اس نے ایک مشہور کمپنی میں آڈیشن دینے کے نام پر لڑکی کو بلایا اور اس کی آبروریزی کی ۔ مخالفت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔جب اس نے اپنی ایک دوسری دوست کو اس وقعہ کے بارے میں بتایا تو اس نے بھی اپنی آبروریزی کی بات کہی ۔ بتایا کہ ایک ہفتہ پہلے ہمانشو نے بھی اس کی آبروریزی کی تھی ، تاہم شرم کی وجہ سے شکایت نہیں کی تھی ۔