28 ارب روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان کوسٹ گارڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 28 ارب روپے مالیت سے زائد کی منشیات پکڑ لی ۔
تفسیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مکران میں پاکستان کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ درجے کی منشیات جس میں چرس، ہیروئین اور آئس برآمد کر لی، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 28 ارب روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے ۔
ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق کارروائی مکران کے علاقے کپکپار میں کی گئی جہاں پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے خفیہ اطلاع پر ایک خالی مکان پر چھاپہ مارا، ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران تلاشی مکان سے اعلیٰ کوالٹی کی5166 کلوگرام چرس،274 کلو گرام آئس اور53 گلو گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی نے عدالت سے معذرت کر لی
پکڑی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 28 ارب 54 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے ہے، منشیات بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی، تاہم بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔