(ویب ڈیسک)سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کی سماعت کرنے والے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز بٹر کی مدت ملازمت میں اڑھائی برس کی توسیع کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز بٹر کی مدت تعیناتی میں توسیع 26 جون سے کی گئی ہے۔انسداددہشتگردی عدالت کے جج اعجاز بٹر کی پہلی تعیناتی کی مدت 26 جون کو ختم ہو رہی تھی۔
خیال رہے کہ اعجاز بٹر کی عدالت میں پولیس افسران نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے استغاثہ میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ عوامی تحریک نے جج اعجاز بٹر کو سماعت سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات ضمنی الیکشن؛ تحریک انصاف نے میدان مار لیا