سمندر سے سوئی جیسے دانتوں والی عجیب مخلوق نکل آئی

Jun 26, 2022 | 14:15:PM
امریکا، سمندر،عجیب مخلوق،تصاویر
کیپشن: ساحل پر ایک عجیب و غریب نظر آنے والا سڑتا ہوا سمندری جانور ملا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) امریکا میں سمندر سے سوئی جیسے دانتوں والی عجیب مخلوق نکل آئی، جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

 امریکی ریاست اوریگان کے شہر بروکنگز میں ساحل پر ایک عجیب و غریب نظر آنے والا سڑتا ہوا سمندری جانور ملا ہے۔

 سوشل میڈیا پر ایک صارف کرسٹین ٹائلٹسن کچھ تصویریں پوسٹ کی ہیں، جن میں سوئی نما دانتوں والا جانور نظر آتا ہے، جو پتھروں کے ڈھیر پر مردہ پڑا ہے۔

 تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمندری مخلوق کا جسم گل سڑ چکا ہے، اور جسم کے اندر کے حصے بھی نظر آنے لگے ہیں، انٹرنیٹ صارف نے لوگوں سے اس مخلوق کی شناخت میں مدد بھی طلب کی، ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ مخلوق اوریگون کے شہر بروکنگز میں ساحل پر دیکھی۔

 پوسٹ شیئر ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، کئی صارفین نے تصویروں پر تبصرہ کرتے ہوئے قیاس کیا کہ یہ کیا ہو سکتی ہے۔ ایک صارف نے لکھا میرے خیال میں اسے آاااغ کہتے ہیں۔ ایک اور صارف نے قیاس کیا کہ یہ وولف اییل ہو سکتی ہے، یعنی شمالی بحرالکاہل میں رہنے والی ایک خاص نوع کی مچھلی۔

  تاہم، ایک تیسرے صارف نے نشان دہی کی کہ وولف اییل (eel) کے دانت اتنے بڑے نہیں ہوتے، سمندری حیات سے متعلق ایک گروپ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ عجیب و غریب مخلوق ایک قسم کی اییل ہے، جسے منکی فیس اییل (بندر جیسے چہرے والی اییل مچھلی) کہتے ہیں۔

 ماہرین سمندری حیات کے مطابق منکی فیس اییل مچھلی شمالی امریکا کے پیسفک ساحل سے تعلق رکھتی ہے، وہ اوریگون سے باجا کیلیفورنیا اور میکسیکو تک پتھریلی چٹان کے رہائش گاہوں میں پائی جاتی ہے، اور انھیں ان کی غیر معمولی صورت کی وجہ سے منکی فیس اییل کہا جاتا ہے۔