چین میں ایک لاکھ چالیس ہزار سال پرانی کھوپڑی دریافت

Jun 26, 2021 | 23:36:PM
چین میں ایک لاکھ چالیس ہزار سال پرانی کھوپڑی دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک لاکھ چالیس ہزار سال پرانی کھوپڑی دریا فت ہو ئی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق اس کھو پڑی سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ شاید انسانوں کی ایسی قسم ہے جو اس سے قبل نہیں ملی سکی ہے۔تجر بات کرنے وا لے چینی ماہرین کاکہنا ہے کہ نئی کھوپڑی انسانوں کے ارتقا سے متعلق سمجھنے میں مدد دے گی ۔بڑے سر، دھنسی ہوئی آنکھوں اور بھنووں کے اوپر ابھر ی ہوئی ہڈی والے انسانوں کو ڈریگن مین کا نام دیا گیاہے۔
یا د رہے کہ ڈریگن اس علاقے کا نام ہے جہاں سے یہ کھوپڑی ملی تھی، کھوپڑی 1933ء میں ایک کسان کو ملی تھی جس نے جاپانی فوج سے محفوظ رکھنے کے لئے چھپا دی تھی، بعد میں یہ کھوپڑی چینی پروفیسر ز کے حوا لے کر دی گئی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:زویا ناصر سے رشتہ ٹوٹنے کے بعد کرسٹن بیٹزمین کے تہلکہ خیز انکشافات