عبد اللہ شفیق کا منفرد ریکارڈ ،سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے

Jul 26, 2023 | 23:36:PM
عبد اللہ شفیق کا منفرد ریکارڈ ،سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی اوپنر بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سری لنکا  کے خلاف پاکستان کی جانب سے سعود شکیل کے بعد عبداللہ شفیق نے بھی ڈبل سنچری بنا کرمنفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

سری لنکا کا دارالحکومت کولمبو میں  جاری ٹیسٹ سیریز میں  شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عبد اللہ شفیق  نے 201 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر  سری لنکا میں نمایاں رنز بنانے والے پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ وہ سری لنکا میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وکٹ کیپرسرفراز احمد میچ سے باہر، اہم بلے باز کی انٹری

سری لنکا میں پاکستان کی جانب سے دوسرا بڑا انفرادی سکور بنانے کے علاوہ عبداللہ شفیق نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا ہے وہ سری لنکن سرزمین پر سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پہلے پاکستانی ٹیسٹ اوپنر بھی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے پروفیسر محمد حفیط نے سال 2012 میں اوپننگ کرتے ہوئے 196 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی تھی۔

 کولمبو ٹیسٹ کے ڈبل سنچری بنانے والے پاکستانی اوپنر بلے باز عبد اللہ شفیق نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر نے کے بعد کہا کہ جب پرفارم نہیں ہو رہا تھا تو اپنی غلطیوں پر  بہت زیادہ کام کیا، ہر کھلاڑی  پر برا وقت آتا ہے، لیکن پروفیشنل کرکٹرز کو اس سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے اور اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی جدو جہد میں لگے رہنا چاہیے اور بھرپور محنت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سعود شکیل کا 146 سالہ ٹیسٹ تاریخ کا منفرد ریکارڈ، دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

 انہوں نے مزید کہا کہ اچھا  کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو خود کو مشکل مراحل سے نکالتا  ہے اور اپنی غلطیوں پر کام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ نمایاں رنز بنانے والے بلے بازوں میں سعود شکیل پہلے نمبر پر ہیں،جنہوں نے حال ہی میں 208 رنز کی حیران کن  اننگ کھیل کر   یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔