بجلی کی بندش،ناسا کا خلائی اسٹیشن سے رابطہ ٹوٹ گیا

Jul 26, 2023 | 12:15:PM
 بجلی کی بندش سے ناسا بھی متاثر ہوگئی، مشن کنٹرول اوربین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے درمیان مختصر وقت کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ رابطہ منقطع ہونے سے کھلبلی مچ گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بجلی کی بندش سے ناسا بھی متاثر ہوگئی، مشن کنٹرول اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے درمیان مختصر وقت کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ رابطہ منقطع ہونے سے کھلبلی مچ گئی۔

ہیوسٹن کے جانسن اسپیس سینٹر کی عمارت میں اپ گریڈیشن کا کام جاری تھا کہ بجلی بند ہوگئی، جس کے بعد مشن کنٹرول اسپیس اسٹیشن کو کمانڈ نہیں بھیج سکا اور مدار میں موجود سات خلابازوں سے بات ختم ہوگئی۔

خلائی اسٹیشن کے پروگرام مینیجر جوئل مونٹیلبانو  کا کہنا ہے کہ رابطہ بند ہونے سے اسٹیشن کو کوئی خطرہ نہیں تھا جبکہ بیک اپ کنٹرول سسٹم نے 90 منٹ کے اندر اندر معاملہ سنبھال لیا۔

مزید پڑھیں: غریب جائے تو جائے کہاں ؟ایل پی جی قیمت میں چوتھی بار اضافہ

عملے کو بجلی بند ہونے کے بعد 20 منٹ کے اندر روسی کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے مسئلہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔