تمام سیاسی جماعتوں کے لیے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

Jul 26, 2022 | 15:11:PM
فائل فوٹو
کیپشن: تمام سیاسی جماعتوں کے لیے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں 29اگست تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور ہدایت کی کہ تمام سیاسی جماعتیں 29اگست تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تفصیلات سال 22-2021کے لیے ہیں، سالانہ آمدن اور آمدن کے ذرائع بھی پیش کرنے ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعت کی مالی پوزیشن ظاہر کرنی ہو گی، تحریری بتانا ہو گا کہ کوئی ممنوع فنڈز حاصل نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ ارکان اسمبلی بھی اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع سے متعلق الیکشن کمیشن کو تفصیلات جمع کروانے کے پابند ہیں۔