تحریک انصاف کےحلیم عادل ایوان میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر

Jan 26, 2021 | 12:55:PM
تحریک انصاف کےحلیم عادل ایوان میں نئے قائد حزب اختلاف مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آباد تحریک انصاف کے رکن حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی میں نیا قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی حلیم عادل شیخ ایوان میں نئے قائد حزب اختلاف ہوں گے۔حلیم عادل شیخ 2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ فردوس شمیم نقوی کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے کے بعد اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں، اس سے قبل وہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر تھے۔