مریم نواز کو حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر منالیں گے: پرویز اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر منالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں مکمل ہم آہنگی ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مارشل لاء، جماعتیں توڑ کر اور وزیراعظم امپورٹ کر کے دیکھ لیا لیکن ناکام ہوئے، ہم سب کو اس سے سبق سیکھنا چاہیے،انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں اداروں کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔