نگراں سندھ کابینہ کا الواداعی اجلاس، تلخ جملوں کا تبادلہ 

Feb 26, 2024 | 15:41:PM
کراچی نگراں سندھ کابینہ کا الواداعی اجلاس میں نگران وزیر صحت سعد نیاز اور مقبول باقر میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کراچی نگراں سندھ کابینہ کا الواداعی اجلاس میں نگران وزیر صحت سعد نیاز اور مقبول باقر میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سعد نیاز نے خلاف قواعد اقدامات پر اعتراض کرتے ہوئے مقبول باقر کے خلاف نگراں وزیر صحت نے قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ مقبول باقر نے مجھے تمام کابینہ ممبران کے سامنے دھمکیاں دیں۔ میں وکلاء سے بات کر رہا ہوں اور اس بات کا نوٹس دوں گا۔

مزید پڑھیں: سندھ گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد میں آتشزدگی، مزید ایک اور شخص چل بسا

میں نے آخری کابینہ اجلاس میں خامیوں کی نشاندہی کی تو نگراں وزیراعلیٰ آگ بگولہ ہوگئے۔ میں نے کہا کہ ہماری یہ ناکامیاں ہیں جو برداشت نہیں کی گئیں۔ مجھے یہ سب بھگتنے کے نتائج دیئے گئے کہ تم جانتے نہیں ہو۔ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ میں تمہیں دیکھ لوں گا تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔ مقبول باقر کابینہ اجلاس میں بیٹھے وکلا سے اپنی تعریف کراتے تھے۔