ہر رکن کو ذاتی حیثیت میں استعفے کی تصدیق کرنا ہوگی، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا شاہ محمود کو خط

Dec 26, 2022 | 23:16:PM
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، استعفوں سے متعلق، تحریک انصاف، پارلیمانی لیڈر، شاہ محمود قریشی، خط کا جواب
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا۔
ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق 22 دسمبرکوپی ٹی آئی پارلیمانی لیڈرشاہ محمودقریشی کوجوابی خط لکھا اور خط میں پی ٹی آئی ارکان کی ممکنہ واپسی کا خیرمقدم کیا گیا۔خط کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلایاجائے گا اور پی ٹی آئی کے ہر رکن قومی اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں اپنے استعفے کی تصدیق کرناہوگی۔
جوابی خط میں کہا گیا کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان کو 6 سے 10 جون تک استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکرچیمبربلایاگیا تھا لیکن باضابطہ مدعوکرنے کے باوجودپی ٹی آئی کاکوئی رکن قومی اسمبلی استعفے کی تصدیق کیلئے نہیں آیا۔
خیال رہے کہ استعفوں کی منظوری کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا بدھ یا جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ خریداروں کیلئے پریشان کن خبر