شدید دھند کے باعث موٹروے بند کردی گئی

Dec 26, 2020 | 20:10:PM
شدید دھند کے باعث موٹروے بند کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے دھند کے باعث بندکردی گئی،موٹروے ایم ٹو لاہور اور بابو صابو سے خانقاں ڈوگراں تک بند کر دی ،لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بھی دھند کے باعث موٹروے بندکردی گئی۔
موٹروے پولیس نے کہاہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیو حضرات دھند میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ،ترجمان کاکہناہے کہ شہری گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں،سفر سے پہلے مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر کال کی جا سکتی ہے۔
ادھر نارووال میں کرتارپورنیولاہور،مریدکے روڈ اور گردونواح میں شدید دھندکے باعث حدنگاہ صفرہو گئی اور مسافروں کو مشکلات کاسامنا ہے۔
ادھر ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کاکہنا ہے کہ دھند والے اور مضافاتی علاقوں میں پٹرولنگ بڑھا دیں ،ڈولفن سکواڈ مشکوک گاڑیوں اور اشخاص پر کڑی نظر رکھیں ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب - موسم
ٹیگز: