جے یو آئی سے نکالنے گئے چار سینئر ارکان مولانا فضل الرحمان کیخلاف متحرک

Dec 26, 2020 | 19:16:PM
جے یو آئی سے نکالنے گئے چار سینئر ارکان مولانا فضل الرحمان کیخلاف متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جے یو آئی سے نکالنے جانے والے چار سینئر ارکان نے مولانا فضل الرحمان کےخلاف صف بندی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی ،حافظ حسین احمد ،مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک نے اجلاس طلب کرلیا ،جے یو آئی سے منحرف رہنماؤں نے اجلاس 29دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا،ملک بھر سے مولانا فضل الرحمن کی پالیسیوں کے مخالف رہنما بلا لئے گئے ،اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
ادھر مردان میں جے یو آئی رہنما مولانا شجاع الملک نے رکنیت ختم ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن بند گلی میں پھنس چکے ہیں ،مولانا کا دامن صاف ہے تو نیب کے سامنے پیش ہوں،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم ایک پیج پر نہیں ہے، پی ڈی ایم حکومت کو نہیں گراسکتی۔
 سابق ایم این اے شجاع الملک نے کہاکہ پی ڈی ایم کی کسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں شہنشائیت ہے، مولانا فضل الرحمن کو قوم کی نہیں اپنی ذات کی فکر ہے،اداروں کے سامنے دھرنوں کی باتیں بچگانہ ہے، مولانا شجاع الملک نے کہاکہ نیب سے بچنے کےلئے مولا نا فضل الرحمن ڈرامے کر رہے ہیں ،مولانا نے اپنی کرپشن چھپانے کےلئے پوری جماعت کو یرغمال بنایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ صفائی کا موقع دئیے بغیر رکنیت ختم کی،ہم اکیلے نہیں چاروں صوبوں کے کارکن ساتھ ہے،مرکزی شوریٰ کا ممبر ہوں اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی،انہوں نے کہاکہ مولانا سے اختلافات آج نہیں تیرہ سال سے ہے، مسلم لیگ کا بیانیہ ہماری جماعت کا نہیں ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: