ایشیا کپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، 2کرکٹرز کورونا کا شکار

Aug 26, 2023 | 21:53:PM
ایشیا کپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، 2کرکٹرز کورونا کا شکار
کیپشن: سری لنکن کھلاڑی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیاکپ کے آغاز سے قبل دفاعی چیمپئین سری لنکا کی ٹیم میں 2 کرکٹرز کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ایشیاکپ کے آغاز سے صرف 5 روز قبل بڑا دھچکا لگا ، لنکن ٹائیگرز کے دو اہم بلےباز کوشل پریرا اور اویشکا فرنینڈو کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
حال ہی میں ختم ہوئی تاہم پریمئر لیگ (ایل پی ایل) فاسٹ باؤلر دوشامنتھا چمیرا کا کندھے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے جبکہ لیگ اسپنر وانندو ہسرنگا کم از کم دو میچز سے محروم رہ سکتے ہیں۔
سری لنکن ٹیم ایشیاکپ میں اپنی مہم کا آغاز 31 اگست کو پالے کیلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ اپنا دوسرا گروپ میچ 5 ستمبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا، جس میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بل معاف؟ نگران وزیراعظم کا بڑا فیصلہ