(عثمان خان ) ملک میں عام انتخابات کا معاملہ, الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان کو 29 اگست کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے 29 اگست کو آئی جی بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان سمیت صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو بھی مشاورت کے لیے طلب کرلیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی سندھ ،چیف سیکریٹری سندھ اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو بھی 29 اگست کو طلب کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ، ایف آئی اے ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی
صوبائی الیکشن کمشنرسندھ انتخابی تیاریوں سے متعلق کمیشن کو آگاہ کریں گے، چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے صوبےمیں افسران کےتقرروتبادلوں پربریفنگ دی جائے گی اور آئی جی سندھ امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات سےآگاہ کریں گے۔