عمران کو کھڈے لائن لگانے میں بڑا ہاتھ شاہ محمود قریشی  کا؟

Aug 26, 2023 | 10:51:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز کے پروگرام نسیم زہرا میں سنئیر تجزیہ نگار زاہد حسین بیان کرتے ہیں کہ یہ ریاست پاکستان کیلئے بیت بڑا المیا ہے کہ سائفر کا غلط استعمال کیا گیا اس میں اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی مرضی کا ترجمہ کرکے خان صاحب کو تھما دیا اور خان صاحب  نے اسکو اپنی مرضی سے استعمال کیا اور سب سے دکھ کی بات یہ ہے کہ اسکو اب نگراں حکومت بھی غلط استعمال کررہی ہے اس سے پہلے پی ڈی ایم کی حکومت تھی اس نے بھی اپنی مرضی سے استعمال کیا تھا۔
اس پر گروپ ایڈیٹر سلیم بخاری بیان کرتے ہیں کہ واقعی ہی یہ سچی بات ہے کہ سائفر کو ہر انسان نے اپنی مرضی سے استعمال کیا پہلے اس وقت کے وزیر خارجہ قریشی صاحب نے سائفر کا ترجمہ اپنی مرضی کا کرا کر خان صاحب کو یقین دلوایا کہ واقعی ہی سائفر میں دھمکی دی گئی ہے اور ایک سوپر پاور نے آپ کی حکومت گرانے کیلئے سازش کی ہے
 خان صاحب اس کو اپنی مرضی سے لہرا لہرا کر استعمال کرتے رہے اور انہوں نے بیانیہ بنا لیا کہ ہمارے خلاف سازش ہوگئی ہے حالنکہ اعتماد کے ووٹ کی بات تین مہینے پہلے چل رہی تھی اس کے اوپر تحریک انصاف کے لوگوں اور سوشل میڈیا کے اوپر پروپیگنڈہ کیا گیا لیکن بعد میں انہوں نے  کہا کہ ہمارے خلاف عالمی سازش نہیں بلکہ مقامی سطح پر سازش کی گئی۔
خان صاحب کو سب سے زیادہ نقصان پہنچانے میں شاہ محمود قریشی کا زیادہ ہاتھ ہے کیونکہ اس نے ہی اپنی مرضی کا ترجمہ کرا کر خان صاحب کو یقین کروایا کہ آپ کے خلاف سازش ہورہی ہے
یہ بہت بڑا علمیہ ہے کہ بعد میں سب پی ڈی ایم نے  اور اب نگراں سیٹ اپ بھی اس کو غلط طریقے سے استعمال کررہی ہے۔
اسی پر بات کرتے ہوئے ماہر قانون شاہ خاور بیان کرتے ہیں کہ اس میں کوئی صداقت نہیں کہ سائفر کا اپنی مرضی کا ترجمہ کرکے اسکو استعمال کیا گیا اس میں یہ ہوتا ہے کہ جب کسی سفیر کو اس طرح کا کوئی خط ملتا ہے تو وہ اس ملک کی مقامی زبان میں ہوتا ہے جس کے بعد سفیر اسکو کرپٹو کی زبان میں تبدیل کرتا ہے اور پھر اسکواپنے ملک میں بھیج دیتا ہے جس کے بعد اسکا دوبارہ اس زبان میں ترجمہ کیا جاتا ہے جس ملک کو یہ بھیجا جاتا ہے۔
میں نہیں سمجھتا کہ فائفر کا اپنی مرضی کا ترجمہ کیا گیا جس پر خان صاحب کو سزا ہوئی اس میں یہ ہوا تھا کہ خان صاحب نے کہا کہ سائفر گم ہوگیا ہے لیکن بعد میں اس کوعوام کے سامنے جلسے میں لہرا دیا یہ ایک خفیا دستاویزات ہوتی ہیں جسکی حفاظت کرنی ہوتی ہے جو انہوں نے نہیں کی جس پر انکو سزا ہورہی ہے۔