پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے عندیہ

Aug 26, 2022 | 21:14:PM
پٹرول پر جی ایس ٹی ، عندیہ
کیپشن: پٹرول کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر کوئی جی ایس ٹی نہیں ہے تاہم ٹیکس اہداف حاصل نہ ہوئے تو پیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی لگائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ 4 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کو پورا کر لیا گیا ہے، یو اے ای نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔
 سعودی عرب کی جانب سے بھی موخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت ملے گی جب کہ مارچ اور اپریل تیل کے مہنگے سودوں کے باعث بجلی مہنگی پیدا ہوئی۔ایل این جی سمیت سولرپروجیکٹس اور لانگ ٹرم لیز پر ایئرپورٹس لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے عابد شیر علی کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنا آسان ہے مگرعملی کام مشکل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بُری خبر آگئی