دنیا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آ رہی ہے، وزارت خزانہ لوٹ مار بند کرے، حنیف عباسی کی تنقید

Aug 26, 2022 | 19:37:PM
مسلم لیگ ن، رہنما حنیف عباسی، دنیا، 10ارب ڈالرز، انویسٹمنٹ، وزارت خزانہ، لوٹ مار بند کرے،
کیپشن: حنیف عباسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا سے 10 ارب ڈالرز کی انویسٹمنٹ پاکستان آرہی ہے، وزارت خزانہ سے کہوں گا کہ لوٹ مار بند کرے، وزارت خزانہ وزیراعظم کی ساری محنت رائیگاں کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہاکہ ہر بندہ کہہ رہا ہے کہ ہم اپنی تنخواہ سے ٹیکس نہیں دے سکتے، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے اپنی ہی پارٹی کے وزیر خزانہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزارت خزانہ سے کہوں گا کہ لوٹ مار بند کرے، وزارت خزانہ وزیراعظم کی ساری محنت رائیگاں کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ کوئی سیکٹر ایسا نہیں جو بلوں سے متاثر نہ ہو، غریب لوگ بجلی کا بل دینے سے قاصر ہیں، اب تاجر اور کارخانے دار لوگ بھی کاروبار بند کر رہے ہیں، دو لاکھ بیانوے ہزار کا بل 7 لاکھ سے زائد تک پہنچ گیا ہے، 100 یونٹ کا بل 3500 روپے ہو گیا ہے، بجلی کے بلوں سے تمام سیکٹرز متاثر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی اکانومی لوٹ مار اور ڈکیتی سے نہیں چل سکتی، ٹیکس نیٹ میں موجود لوگوں کے اوپر بار بار ٹیکس لگایا جارہا ہے۔حنیف عباسی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں 6 ماہ کیلئے سیاست چھوڑ کر سیلاب زد گان کی امداد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، ملکی سطح پر استحکام رہا