دریائے سوات میں شدید طغیانی،کالام کا مشہور ہوٹل زمین بوس

Aug 26, 2022 | 19:16:PM
دریائے سوات، شدید طغیانی، کالام کا مشہور ہوٹل، ہنی مون، زمین بوس
کیپشن: ہنی مون ہوٹل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دریائے سوات میں شدید طغیانی کے باعث کالام کا مشہور اور مہنگا ہوٹل ’ہنی مون‘ زمین بوس ہو گیا،ویڈیو سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا اور دل دہل گئے۔
تفصیلات کے مطابق کالام کا ہنی مون ہوٹل وادی کا سب سے خوبصورت اور مہنگا ہوٹل تصور کیا جاتا تھا اور اپنی خوبصورت جغرافیائی حیثیت کے باعث سیاحوں کا مرکز تھا۔
یاد رہے کہ ڈی آئی خان اور سوات سمیت خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی جس کے بعد صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ دریائے سوات میں خیالی کے مقام پر پانی کا بہاﺅ2 لاکھ کیوسک سے اوپر ہو گیاہے،اونچے درجے کے سیلاب کے خطرے کے باعث نوشہرہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ڈی سی نوشہرہ نے کہاہے کہ نوشہرہ کلاں، خٹکلے، پولیس لائنز، امان گڑھ کے رہائشی فوری علاقہ چھوڑ دیں، دھوبی گھاٹ، عالم گارڈن، زڑہ مینہ کے رہائشی بھی اپنا علاقہ فوری چھوڑ دیں، ڈی سی نوشہرہ کا مزید کہناتھا کہ جی ٹی روڈ پر تین سے چار فٹ پانی آ سکتا ہے، اس وقت جو سامان اٹھا سکتے ہیں اٹھائیں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کو نکالیں، رات کے اندھیرے میں لوگوں کو نکالنے میں دشواری ہوگی، ڈی سی نوشہرہ کاکہناتھا کہ ہو سکتا ہے کہ ہمیں بہت سے علاقوں کی بجلی بھی منقطع کرنی پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، ملکی سطح پر استحکام رہا