کیا کھانے کے فوراً بعد یہ چیزیں خطرناک ہوسکتی ہیں؟

Aug 26, 2022 | 15:57:PM
کیا کھانے کے فوراً بعد یہ چیزیں خطرناک ہوسکتی ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کھانا جسم کی بنیادی ضرورت ہے  لیکن کچھ عادات اور چیزیں ایسی ہیں جو کھانے کے بعد خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

صحت مند زندگی گزارنے کے لیے وقت پر اچھی غذاء بہت ضروری ہے لیکن اکثر لوگ کھانے اور خوارک کے ساتھ کچھ ضروری چیزوں کا خیال نہیں رکھتے۔

جیسے ماہرین کا مطابق کھانے کے فوراً بعد سگریٹ نوشی جسم کے لیے خطرناک ہے کیوں کہ سگریٹ نوشی خاص طور پر آنتوں کی جلد کو متاثر کرتی ہے اور کھانے کے بعد سگریٹ نوشی کرنے والوں میں دل کے امراض اور پھیپڑوں کے سرطان جیسی خطرناک بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ایسے ہی ہمارے علاقوں میں کھانے کے بعد خصوصاً رات میں کھانے کے بعد چائے کا استعمال ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے بعد کم از کم ایک گھنٹے کا وقفہ ضروری ہے تاکہ جسم زیادہ سے زیادہ آئرن جذب کرسکے۔

یہ بھی پڑھیے: چقندر کے وہ فوائد جو آپ کو چقندر کھانے پر اُکسائیں گے 

ہمارے ہاں لوگ کھانا کھا کر فوری سونے کے منفی اثرات سے بے خبر ہیں۔ رات کے کھانے کے بعد جسم میں ہضم کرنے کا عمل پورے دن کی نسبت زیادہ ہوتا ہے اور جو لوگ ایسا کرتے ہیں اُن کا ہاضمہ صحیح کام نہیں کرتا اور وزن بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

اس کے علاوہ رات سونے سے پہلے نہانا اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے لیکن عموماً رات کے کھانے کے بعد جو لوگ نہاتے ہیں ان کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے دماغ اور جسم کے درجہ حرارت میں تبدیلی ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں جلد میں خون کا بہاؤ زیادہ ہو جاتا ہے جب کہ کھانے کے بعد ہاضمے کو کام کرنے کے لئے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہ وہ باتیں تھیں جن کا خیال رکھ کر ہم صحت سے متعلق جسمانی اور دماغی مسائل سے بچ سکتے ہیں۔