رواں سال کورونا کی تباہ کاریاں، ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ سامنے آگئی

Aug 26, 2022 | 15:02:PM
رواں سال کورونا کی تباہ کاریاں، ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ سامنے آگئی
کیپشن: ڈبلیو ایچ او ہیڈ کوارٹرز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق 2022ء میں اب تک 10 لاکھ افراد کورونا کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جمعرات کو جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019ء میں کورونا وباء پھیلنے کے بعد سے اب تک اس بیماری کا شکار ہوکر مرنے والوں کی تعداد 60 لاکھ 45 ہزار ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا نیند کی کمی آپ کو ’’بے حس اور خود غرض‘‘ بنا سکتی ہے؟

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے جنیوا میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہ کہا کہ 10 لاکھ لوگوں کے مرنے کے بعد اب ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم اس بیماری کے ساتھ جینا سیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک کو اپنے ہیلتھ ورکرز، بزرگوں سیمت سب افراد کے لیے ویکسینیشن کا عمل تیز اور مؤثر کرنا ہوگا۔