طالبان انخلا کی تاریخ بڑھانے پر راضی ہو گئے۔امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰ

Aug 26, 2021 | 21:49:PM
طالبان انخلا کی تاریخ بڑھانے پر راضی ہو گئے۔امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکا نے کہاہے کہ طالبان 31 اگست کے بعد بھی خطرے سے دوچار لوگوں کو ملک سے باہر جانے کی جانے کی اجازت دیں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے بریفنگ کے دوران بتائی۔بلنکن کا کہنا تھا کہ طالبان نے 31 اگست کو انخلا کی آخری تاریخ کے بعد بھی امریکی شہریوں اور خطرے سے دوچار افغانوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ وہاں سے جانا چاہتے ہیں ان کی مدد کرنے کی امریکی کوششیں اس تاریخ کو ختم نہیں ہوں گی۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ہزار امریکی شہری یا شاید اس بھی زیادہ اب بھی افغانستان میں ہو سکتے ہیں اور انتظامیہ ان کا سراغ لگانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ایک رپورٹر کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ امریکاکو وہ کرنا چا ہئے جو طالبان چاہتے ہیں، بلنکن نے کہا کہ اس وقت ان کی توجہ امریکی شہریوں اور دوسروں کو محفوظ بنانے پر مرکوز ہے۔ان کا کہنا تھا اس مقصد کے لئے ہمیں ان کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے چاہے ہم انہیں پسند کریں یا نہ کریں کیونکہ زیادہ تر ملک ان کے کنٹرول میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک عملی اقدام کے طور پر یہ ہمارے مفادات کے حق میں ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ کابل ایئر پورٹ کے قریب2 خود کش دھماکے ۔ بچوں سمیت 40افراد جاں بحق ۔ ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ