بچوں کےکھلونوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

Aug 26, 2021 | 13:12:PM
بچوں کےکھلونوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب میں دیگر علاقوں سے کروڑوں روپے کی مالیت کی آئس،ہیروئن اور چرس برآمد کر لی گئی، ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کی  کارروائی لاہور میں فردوس مارکیٹ کے قریب لیپرڈ کورئیر کے آفس سے مشتبہ پارسل سے تقریبا 474 گرام آئس بر آمد کر لی گئی۔برآمد ہونے والی آئس کو بچے کے کھلونے میں چھپایا گیا تھا پارسل محمد اعجازکی جانب سے بحرین میں وہاب دین کے نام سے بک کیا گیا تھا۔

لا ہوراین ایل سی ٹرمینل واہگہ باڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 340 گرام ہیروئن برآمد کر لی،ملزم اسلم کو حراست میں لے لیا۔

ایک   کارروائی میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود کارگو آفس کے مشتبہ پارسل میں سے تقریبا 22 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، پارسل تنویر ارشد جو کہ لاہور کا رہائشی ہے کی جانب سے برطانیہ میں Allys Garment/ Awais Fancy Embroidery کے نام سے بک کیا گیا تھا۔ منشیات کو لیڈیز سوٹ میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔

 خیال رہے کہ ایک اور کارروائی شامکے بھٹیاں کے قریب ہوئی جہاں دوران تلاشی دو گاڑیوں میں سے تقریبا 238 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ،دو ملزمان عاصم اور نعیم کوگرفتار کر لیا گیا،منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا برآمد ہونے والی منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت اربوں روپے ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    نور مقدم قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزمان کو ضمانت دینے کا فیصلہ چیلنج