عمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت،عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

Apr 26, 2023 | 11:34:AM
عمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت،عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عسکری اداروں کے افسروں کیخلاف تقاریر پر پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کیخلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست،عدالت نےعمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ مدعی مقدمہ علاقہ مجسٹریٹ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری، آئندہ سماعت تک جواب دیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 11 مئی کو آئندہ سماعت کیلئے مقرر کر دیا، حکمنامہ میں  کہا گیا کہ عمران خان کے وکیل کاکہنا ہے کہ لاہور کے وقوعہ پر اسلام آباد میں مقدمہ درج نہیں ہو سکتا، عمران خان کے وکیل کے مطابق ایف آئی آر میں لگائے الزامات کسی جرم کے زمرے میں نہیں آتے۔

عمران خان کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے ،عمران خان نے اس مقدمہ میں لاہور ہائیکورٹ سے آج تک حفاظتی ضمانت کروا رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیںعید کے بعد ڈالر کمزرو،ریٹ گر گیا