کراچی میں برطانوی قسم کا کورونا پھر رپورٹ 

Apr 26, 2021 | 21:04:PM
کراچی میں برطانوی قسم کا کورونا پھر رپورٹ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں کورونا وائرس کی برطانوی قسم کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا۔
ضلع وسطی کی انتظامیہ نے برطانوی قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ گھر اور گلی میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے، جو 26 اپریل سے 10 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعوے دارلڑکی کے دھماکے دار انکشافات
ضلعی انتظامیہ نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی برطانوی قسم انتہائی تیزی سے پھیلتی ہے، متاثرہ گھر اور علاقے میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاو¿ن لگایا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی لگادی ہے اور علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں آپریشن پر پابندی عائد