کسی بھی فیکٹری کوسموگ کا سبب بننے نہیں دینگے، صوبائی وزیر صنعت 

Sep 25, 2023 | 21:14:PM
کسی بھی فیکٹری کوسموگ کا سبب بننے نہیں دینگے، صوبائی وزیر صنعت 
کیپشن: صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر,فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ)صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے کہاکہ کسی فیکٹری یا کارخانے سے زیادتی نہیں ہوگی اورکسی بھی فیکٹری کوسموگ کا سبب بننے نہیں دیں گے،ماحولیاتی آلودگی کا پھیلاؤ روکنا انڈسٹریزکی بھی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت انسدادسموگ کیلئے متحرک ہو گئی،ایس او پیزکے تحت فیکٹریوں اورکارخانوں کو سیل یا ڈی سیل کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں انسداد سموگ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، صوبائی وزیر بلال افضل، سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات، ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات اور ڈی جی انڈسٹریز نے اجلاس میں شرکت کی،پیٹرن ان چیف ایوان صنعت وتجارت شیخوپورہ منظور ملک، مردان علی، امجد خان اور دیگر صنعتکاروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں انسداد سموگ کے حوالے سے فیکٹریوں کی بندش اور انہیں ڈی سیل کرنے کے امور کا جائزہ لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، خریداروں کے وارے نیارے ہو گئے
صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے کہاکہ کسی فیکٹری یا کارخانے سے زیادتی نہیں ہوگی اورکسی بھی فیکٹری کوسموگ کا سبب بننے نہیں دیں گے،ماحولیاتی آلودگی کا پھیلاؤ روکنا انڈسٹریزکی بھی ذمہ داری ہے۔ایس ایم تنویرنے کہاکہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو گی۔
صوبائی وزیر بلال افضل نے کہاکہ پراسیس مکمل ہونے کے بعد ہی سموگ کی وجہ سے بند ہونیوالی فیکٹریوں کو ڈی سیل کیا جائے گا،ریویو کمیٹی بنائی جائے گی جو فیکٹریوں کو ڈی سیل کرنے کے معاملات دیکھے گی۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہاکہ غیر معیاری ایندھن کے استعمال کی کسی صورت اجازت نہیں ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی،شہریوں کیلئے اچھی خبرآگئی