اب میں مکمل طور پر فٹ اور تیار ہوں: سلمان علی آغا 

ماہر نفسیات بہت مددگار ثابت ہو رہے ہیں، بڑے ایونٹس سے پہلے ان کے ساتھ سیشن اچھے ہوتے ہیں: آل راؤنڈر

Sep 25, 2023 | 21:01:PM

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ کہ اب میں مکمل طور پر فٹ اور تیار ہوں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مڈل اوورز بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، یہ بیٹنگ اور بولنگ کے حوالے سے اہم ہوتے ہیں۔

سلمان علی آغا نے مزدید کہا کہ اب میں مکمل طور پر فٹ اور تیار ہوں، مورال اچھا ہے، ورلڈ کپ کے لیے متحرک ہیں، ایشیا کپ میں ہم اچھا نہیں کر سکے تاہم یہ اب ماضی کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر حارث رؤف کی پریس کانفرنس ، اہم بیان جاری کردیا

ورلڈ کپ سے متعلق انہوں نے کہا کہ انڈیا میں ا چھا کھیلیں گے اور کوشش ہو گی ٹرافی لے کر آئیں، ایشیا کپ کی پرفارمنس مایوس کن ہے، ویسی پرفارمنس نہیں ہوئی جیسی ہم چاہتے تھے، مینجمنٹ ہمیں بیک کر رہی ہیں، ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنا میرا خواب تھا جو اب پورا ہو رہا ہے، انڈیا ایسی جگہ ہے جہاں کھیلنے کا دباؤ ہوتا ہے، اس دباؤ کو کنٹرول کریں گے، ماہر نفسیات بہت مددگار ثابت ہو رہے ہیں، بڑے ایونٹس سے پہلے ان کے ساتھ سیشن اچھے ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں