بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

Sep 25, 2023 | 16:51:PM
بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت کی جانب سے تاحال قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی ٹیم کے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ آئی سی سی کے سامنےاُٹھایا ہے، پی سی بی نے اپنے خط میں آئی سی سی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی عالمی باڈی ہونے کے ناطے پاکستان ٹیم کے ویزوں کا اجراء کروانا آئی سی سی کی ذمہ داری ہے پی سی بی نے پاکستانی شائقین اور میڈیا کے لئے ویزہ پالیسی بھی واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی کرکٹر کپل دیو اغوا، تہلکہ خیز ویڈیو سامنے آگئی

 پی سی بی کے خط میں کہا گیا ہے کہ ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول متاثر ہوا ہے،ہم گزشتہ 3سال سے آئی سی سی سے اسی معاملے پر بات کررہے ہیں ۔