اٹک جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی

Sep 25, 2023 | 00:21:AM
اٹک جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کو اٹک جیل انتظامیہ نے عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی۔ 

اٹک جیل انتظامیہ نے  عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے انہیں (عمران خان) کو پیش کرنے سے چھوٹ دینے کی استدعا کی ہے۔

   جیل حکام کا کہنا ہے کہ ٹرائل جیل میں ہورہا ہے لہذا چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے دوسری جگہ منتقل کرنا سیکیورٹی رسک ہوسکتا ہے۔

     واضح رہے کہ عمران خان ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمے میں اسیر ہیں، ان کی 25 ستمبر کو اسلام آباد میں سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیشی ہے۔

دریں اثناء پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی سینئر سول جج  کی عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد پولیس سیکیورٹی پر مامور اور عدالت پیش کرنے والے پولیس افسران کی فہرست اٹک جیل کو فراہم  کرے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کوعدالت پیش کرنے کے حوالے سے پولیس نے مجوزہ اقدامات سے وزارت داخلہ کو آگاہ کردیا ہے۔

اٹک جیل انتظامیہ کو اسلام آباد پولیس کی گاڑیوں کے نمبر بھی فراہم کیے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کی حتمی ہدایت ملنے پر پولیس فوری مجوزہ اقدامات اٹھائے گی۔