چار سالوں میں عوام کو غلام بنانے والا ملک کی آزادی کی بات کرتا ہے , احسن اقبال

Sep 25, 2022 | 17:59:PM
 چار سالوں میں عوام کو غلام بنانے والا ملک کی آزادی کی بات کرتا ہے , احسن اقبال
کیپشن: احسن اقبال
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی کے باہر عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے چار پانچ سالوں میں چور ڈاکو کی گردان کرکے کردار کشی کی ہے ۔ 

احسن اقبال کا  کہنا تھا کہ عمران نیازی نے میرے اوپر نارووال سپورٹس سٹی کا جھوٹا کیس بنایا تھا ۔عمران خان جھوٹا ہے جس نے سیاست کی آڑ میں سپورٹس سٹی کا منصوبہ بند کر دیا  اور عوام کا نقصان کیا ۔مجھے کرپشن کے بے بنیاد الزامات پر قید کوٹھڑی میں بند رکھا  گیا تھا  مگر میرے اوپر جھوٹا کیس بنا کر عمران خان اور نیب کو منہ کی کھانا پڑی ۔2018 میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس سپورٹس سٹی میں میچ کھیل کر گئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان وزیر اعظم اور مریم نواز کی آڈیو لیک پر بھڑک اٹھے

وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے پاکستان کو سیاسی انتقام میں تباہ کر دیا ہے ، 2018 میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا چار سالوں میں تباہ کر دیا ہے ۔احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ سپورٹس سٹی کی تکمیل آئندہ چھ ماہ میں مکمل کرلیں گے ۔احسن اقبال کا عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی تمہیں عدالت کے فیصلے کے بعد پتہ چل گیا ہو گا کہ تم  کتنے بڑے چور اور  ڈاکو ہو ۔عمران نیازی ایک روپیہ کی بھی کرپشن بھی مجھ پر ثابت نہیں کر سکا  ۔

احسن اقبال کا موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے ملک کو سیلاب سے تباہ کر دیا ہے ملک سیلاب کی تباہی کا شکار ہے مگر عمران نیازی سیاست چمکانے کیلئے لگا ہے ۔ آج سیلاب میں پھنسے پاکستان کی دنیا مدد کرنا چاہتی ہے مگر عمران نیازی مخالفت کر رہا ہے ۔عمران نیازی ذاتی مفادات کیلئے بھارت کی زبان بول رہا ہے  ۔عمران نیازی نے کشمیر کو مودی کی جھولی میں ڈال دیااور الزام دوسری سیاسی جماعتوں پر لگاتا ہے ۔عمران نیازی پاکستان کو کس حقیقی آزادی کا خواب دیکھا رہا ہے ، عمران نیازی نے ہم پر بے بنیاد الزامات پر مقدمات بنائے مگر کوئی بھی ثابت نہ کر سکا ۔احسن اقبال کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ حکومت ملکی معیشت کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے  اور پاکستان کی عوام کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں جلد ہی نئے انفراسٹرکچر کے تحت تعمیراتی کام شروع کر دیں گے ۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں عمران نیازی کی تقریوں کو ایک لطیفہ سمجھتا ہوں،  چار سالوں میں عوام کو غلام بنانے والا ملک کو حقیقی آزادی دلانے کی بات کرتا ہے ۔عمران نیازی پاکستان کی عوام کو تقسیم کرنے کیلئے مذہب کی باتیں کرتا ہے ۔