اسلحہ لائسنس کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

Sep 25, 2021 | 13:30:PM
اسلحہ لائسنس کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزارت داخلہ نے پاکستان آرمز رولز 2021 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تفصیلات نادرا کو ارسال کردی گئیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تجدید کے حصول کیلئے ممنوعہ بور فیس 8 ہزار جبکہ غیر ممنوعہ بور کی فیس 4 ہزار مقرر کردی گئی ہے۔ ممنوعہ بور لائسنس اجرا کا اختیار وزیر داخلہ کے پاس ہوگا، کم از کم 1 لاکھ سالانہ ٹیکس فائلر کی شرط لازمی جبکہ دو لائسنس حاصل کئے جا سکیں گے۔
غیر ممنوعہ بور لائسنس کا اختیار سیکرٹری داخلہ کے سپرد اور کم از کم سالانہ 50 ہزار ٹیکس فائلر کی شرط لازمی ہوگی۔
صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ہائی کورٹ غیر ممنوعہ کے دو لائسنس حاصل کر سکیں گے۔
 وزرا اعلیٰ، گورنرز، وفاقی وزرا، ممبر سینٹ اور ممبران قومی اسمبلی بھی غیر ممنوعہ بور کے دو لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔
اسی طرح گریڈ 22 کے وفاقی سیکٹریز بھی ممنوعہ بور لائسنس حاصل سکیں گے جبکہ گریڈ 21 کے افسر کیلئے متعلقہ محکمہ کے سربراہ سے این او سی حاصل کرنا ہوگا۔ 
یہ بھی پڑھیں: ثناء خان جلد شوہرسے علیحدگی اختیار کرلیں گی ۔۔ پیشگوئی