عمران خان کیخلاف سائفر کیس، سابق سیکرٹری خارجہ نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

Oct 25, 2023 | 21:27:PM
عمران خان کیخلاف سائفر کیس، سابق سیکرٹری خارجہ نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف سائفرکیس کی تحقیقات  میں اہم سرکاری عہدیدار انے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق سائفر کیس تحقیقات  میں سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کے 161 کے بیان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ، سہیل محمود کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عوامی جلسے پر سائفرلہرانے کے اگلے دن، 28 مارچ، کوایک بجے مجھے اچانک بنی گالہ بلایا گیا، بنی گالہ میں سابق وزیراعظم اپنے دوستوں اور وزرا کے ساتھ موجود تھے،  شاہ محمود قریشی اورتحریک انصاف کےدیگر رہنما بھی موجود تھے، مجھے سائفر کی کاپی دی گئی اور کہا بلند آواز سے پڑھو، مجھے پڑھنے کےلئے وہ کاپی دی گئی  جوسرکاری طور پرشاہ محمود قریشی کو حوالے کی گئی تھی، میٹنگ کے کئی شرکا سائفر پرکمنٹ کرتے رہے۔

 سابق سیکریٹری خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس میٹنگ کے منٹس نہیں لیے گئے تھے،بعد میں پتہ چلا میٹنگ کو ریکارڈ کیا گیا، 8اپریل کو کابینہ کی میٹنگ میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری کابینہ اورسیکرٹری وزارت خارجہ نے سائفر کو ڈی کلاسیفائڈ نہ کرنے پرزوردیا، ایک خصوصی نوٹ میں وزیرخارجہ کوسائفراوراسکا تمام متن پبلک نہ کرنے کی سفارش کی تھی، وزیراعظم کو سفارش کی کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئےسائفرکو انتہائی خفیہ رکھے جائے ،سائفرڈی کوڈ ہونے سےسائفرکمیونیکیشن کا سسٹم کمپرومائز ہوگا،  سائفرعوامی اجتماع میں لہرانے کے چند گھنٹے میں امریکہ نے پاکستان کواپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

 سہیل محمود کے مطابق کابینہ ارکان کوآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی روشنی میں سائفرڈی کلاسیفائڈ کرنے پرقانونی مشکلات سے آگاہ کیا گیا تھا، خارجہ امورکی تاریخ میں سائفرکوڈی کلاسیفائڈ کرنے کی روایت موجود نہیں، بتایا گیا کہ سائفرپبلک کرنے سے امریکہ اوردوسرے ممالک کے ساتھ باہمی روابط کونقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری