کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

Oct 25, 2023 | 20:03:PM
کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور پشتونخوا میپ نے مشترکہ طور پر کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس اقبال کاسی نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات گزشتہ مردم شماری کے تحت کروائے جا رہے ہیں، گزشتہ مردم شماری کے تحت آبادی 22 لاکھ ہے جبکہ رواں مردم شماری میں یہ تعداد 26 لاکھ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نگران وفاقی حکومت عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑانے لگی

درخواست گزاروں کے مطابق 4 لاکھ افراد کے حق رائے دہی کے فرق سے انھیں ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے صوبائی نمائندے کو طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کر دیے اور کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔