نگران وفاقی حکومت عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑانے لگی

Oct 25, 2023 | 16:07:PM
نگران وفاقی حکومت عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑانے لگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) نگران وفاقی حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑانے لگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈی جی فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیخلاف وفاقی کابینہ نے کاروائی کر دی، وفاقی کابینہ نے عدالتی احکامات کے برعکس ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی طارق رشید کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ذرائع کے مطابق طارق رشید سے اسلام آباد میں 2 نئے سیکٹرز جی 12 اور ایف 12 سیکٹرز لانچ کرنے پر وزیراعظم آفس  کی اہم شخصیت خائف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی انٹرا کورٹ اپیل پر حکم آگیا

نگران حکومت نے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لیکر طارق رشید کو گزشتہ روز عہدے سے ہٹایا، نگران حکومت نے گزشتہ روز کیپٹن (ر) ظفر اقبال کو ڈی جی ایف جی ایچ اے تعینات کرنے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ نگران حکومت نے اس سے قبل ڈی جی طارق رشید کو 7 ستمبر کو عہدے سے ہٹایا تھا، طارق رشید نے عہدے سے ہٹائے جانے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ڈی جی ایف جی ایچ اے طارق رشید کو عہدے سے ہٹانے کا آرڈر 11 ستمبر کو  معطل کردیا تھا، ڈی ایف جی ایچ اے طارق رشید کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق کیس کی اگلی سماعت 4 دسمبر کو ہو گی۔