اسرائیل نے غزہ کو بارود کا ڈھیر بنادیا،مزید 56 فلسطینی بچے شہید

غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 182 بچوں سمیت مزید 704 افراد کو شہید کیا گیا جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 5  ہزار 800 تک چلی گئی

Oct 25, 2023 | 09:43:AM
اسرائیل نے غزہ کو بارود کا ڈھیر بنادیا،مزید 56 فلسطینی بچے شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل نے غزہ کو بارود کا ڈھیر بنادیا،اندھا دھند بمباری جاری ہے، شمال میں الشاتی اور جنوب میں خان یونس پناہ گزین کیمپس پر حملے میں بچوں سمیت مزید 56 فلسطینی بچے شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 182 بچوں سمیت مزید 704 افراد کو شہید کیا گیا جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 5  ہزار 800 تک چلی گئی۔ شہید ہونے والوں میں 2 ہزار سے زائد بچے اور 1100 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ کل زخمیوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جنہیں اسپتالوں میں دواؤں اور ایندھن کی قلت کے باعث مزید مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ  غزہ میں گزشتہ شب اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے سے زخمیوں نکالے جانے کا سلسلہ جاری ہے، آلات اور مشینری نہ ہونے کے باعث کنکریٹ کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنا مشکل ہوگیا۔اس کے علاوہ غزہ میں 830 بچوں سمیت 1500 افراد لاپتا بھی ہیں جن کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ضرورپڑھیں:ایران نے اسرائیل اور امریکا کوپھر خبردار کردیا
اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں میں اقوام متحدہ کے مزید 6 کارکن مارے گئے ، عالمی ادارے کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والے عملے کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔عالمی این جی او سیو دی چلڈرن نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، سیو دی چلڈرن کے مطابق غزہ پٹی میں تقریباً 10 لاکھ بچے محصور ہیں۔


دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 95 ہوگئی ہے،گزشتہ 15 برس میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں فلسطینی مغربی کنارے میں شہید ہوئے ہیں۔