سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ بدستوربرقرار،مٹر400روپے فی کلوتک پہنچ گئے

Oct 25, 2021 | 23:13:PM
سبزیاں ،مہنگی،عوام،پریشان
کیپشن: سبزیاں،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ بدستوربرقرار، شہرمیں سبزیوں کی مہنگی اورمن مانی قیمتوں پرفروخت جاری، طلب بڑھنے کے باعث موسم سرماکی سبزی مٹر400روپے فی کلوتک پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  مٹرکی سرکاری ہول سیل قیمت 200روپے اورسرکاری ریٹیل قیمت 203روپے مقررہے، ٹماٹرکی ریٹیل سرکاری قیمت 133روپے ہے بازاروں میں ٹماٹر27روپے کے فرق سے 160روپے فی کلوپرفروخت ہورہاہے ۔ٹماٹرکی ہول سیل کی سطح پرقیمت 130روپے فی کلوہے ۔شملہ مرچ،مٹر،ادرک ،لہسن شہریوں کی قوت خریدسے باہر۔شملہ مرچ ریٹیل میں فی کلو250 سے 300تک فروخت کی جارہی ہے۔ ہول سیل میں شملہ مرچ کی قیمت 115روپے اورسرکاری ریٹیل قیمت 118روپے ہے۔ ادرک تاحال 400اورلہسن 300روپے پرہی فروخت جاری ہے۔ لال آلوفصل نہ ہونے کے سبب 70روپے فی کلوپرہی فروخت کیاجارہاہے۔ لال آلوکی ہول سیل سرکاری قیمت 60اورریٹیل 63روپے مقررہے۔ طلب اوررسدبہترہونے کے سبب بھنڈی،توری،لوکی،کھیراکے قیمت میں اضافہ نہ ہوسکا ۔

یہ بھی پڑھیں:عوا م پر پھر پٹرو ل بم گرنے کا امکان۔۔ 7 روپے تک فی لٹر اضافہ متوقع