(دُرِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کابینہ کے ہمراہ لاہور کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیا۔
اس غیراعلانیہ دورے میں بند روڈ پہنچے اور رات کی شفٹ کے حوالے سے دریافت کیا تو پتہ چلا کہ رات کی شفٹ موجود نہیں جس پر نگران وزیراعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے: 10 ہزار طلبہ اور سرکاری ملازمین کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیک دی جائے گی، وزیر اعلیٰ محسن نقوی
اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ نے متعلقہ افسران سے وضاحت طلب کرلی اور کہا کہ کام ہوگا تو پوزیشن پر رہیں گے، کام نہ کرنے والے افسران کی ضرورت نہیں، بغیر بتائے آیا تو عملہ ہی غائب ہے، ایسے نہیں چلے گا۔
اس غفلت پر نگران وزیراعلیٰ نے ڈی جی ایل ڈی اے اور کمشنر لاہور علی رندھاوا سے چوبیس گھنٹے میں وضاحت طلب کرلی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔