پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

Nov 25, 2021 | 19:30:PM
آئی ایس پی آر، تجربے کا مقصد، مزائل نظام
کیپشن: بیلسٹک میزائل شاہین اے ون کا کامیاب تجربہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے زمین سے زمین پرمار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کامیاب تجربہ کیا ہے۔صدر مملکت ، وزیراعظم نے سائنسدانوں اورانجینئرز کوکلیدی کامیابی پر مبارکباددی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کامقصد میزائل نظام کے ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز کی جانچ تھا، ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے کامیاب میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا،لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی،چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر بھی میزائل تجربے کے دوران موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا،سٹرٹیجک اداروں کے سائنسدانوں اورانجینئرز نے بھی تجربے کا مشاہدہ کیا،ڈی جی ایس پی ڈی نے سائنسدانوں انجینئرزکی بہترین تکنیکی صلاحیت لگن اور عزم کو سراہا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ، وزیراعظم نے سائنسدانوں اورانجینئرز کوکلیدی کامیابی پر مبارکباددی ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورتینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی مبارکباددی۔

یہ بھی پڑھیں: ”میرا آنچل تو بانہوں کے گھیرے میں ہے“اداکارہ ریشم کی احسن خان کیساتھ رقص کی ویڈیو وائرل